ایچ ای سی کی کوالٹی ایشورنس ایجنسی کے ماہرین کا جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ

ایچ ای سی کی کوالٹی ایشورنس ایجنسی کے ماہرین کا جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ


کراچی ( اے آئی اے ) ایچ ای سی کی کوالٹی ایشورنس ایجنسی کے ماہرین کی کمیٹی کا جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن ( ایچ ای سی ) پاکستان کی کوالٹی ایشورنس ایجنسی کے ماہرین کی ایک کمیٹی نے ادارہ جاتی کارکردگی کے جائزے ( IPE ) اور پوسٹ گریجویٹ پروگرامز ریویو ( PGPR ) کیلئے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کا 3 روزہ دورہ کیا ہے ، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن ، رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان ، ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل ڈاکٹر عبدالواحد عثمانی نے ماہرین کا خیرمقدم کیا۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن ( ایچ ای سی ) ماہرین کی ٹیم میں پروفیسر ڈاکٹر ساجدہ ذکی بطور بیرونی جائزہ کار اور کنوینر آئی پی ای ، ڈاکٹر حنا حسین کاظمی بطور بیرونی جائزہ کار اور کنوینر PGPR ، سلیم الدین بیرونی جائزہ کار IPE اور عنبرین آصف قریشی بطور بیرونی جائزہ کار PGPR شامل تھیں، جبکہ ایسوسی ایٹ ریویورز میں وقار الحسن ، ونگ کمانڈر جمیلہ سید ، عاطف شہاب بٹ ، ماریہ اسد اور ام ایمن شامل تھیں۔

About author