چین کے وزیر خارجہ 5 اور 6 مئی کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

چین کے وزیر خارجہ 5 اور 6 مئی کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے


اسلام آباد ( اے آئی اے ) چین کے وزیر خارجہ 5 اور 6 مئی کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر چین کے وزیر خارجہ کن گینگ 5 اور 6 مئی کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے کے بعد ان کا پاکستان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ان کے چینی ہم منصب کن گینگ پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے چوتھے دور کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ سٹریٹجک ڈائیلاگ ایک منظم طریقہ کار ہے جس میں اہم شعبوں میں دو طرفہ تعاون کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فریقین دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کی توثیق کے ساتھ ساتھ پاکستان اور چین کے درمیان کثیر جہتی تعاون کے لیے روڈ میپ تیار کرنے اور ابھرتے ہوئے علاقائی اور عالمی منظر نامے پر تبادلہ خیال کریں۔ پاک چین سٹریٹجک ڈائیلاگ کا تیسرا دور جولائی 2021 میں چین کے شہر چینگڈو میں ہوا تھا۔

About author