قومی اسمبلی کے سابق رکن علی رضا عابدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

قومی اسمبلی کے سابق رکن علی رضا عابدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

کراچی ( اے آئی اے ) قومی اسمبلی کے سابق رکن علی رضا عابدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے ہیں تفصیلات کے مطابق کراچی خیابان اتحاد میں گاڑی پر فائرنگ میں ایم کیو ایم کے سابق ایم این اے علی رضا عابدی جاں بحق ہوگئے ہیں پولیس کے مطابق فائرنگ سابق ایم این اے علی رضا عابدی کے گھر کے باہر ہوئی اور حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے جس گاڑی پر علی رضا عابدی سوار تھے اسی میں انہیں اسپتال لے کر جایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے علی رضا عابدی کو تین سے چار گولیاں لگیں جبکہ جائے وقوع سے نائن ایم ایم کے تین خول ملے ہیں

About author