
سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا
— December 24, 2018اسلام آباد ( اے آئی اے ) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنا دی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں بری کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو 7 سال قید کی سزا سنا دی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں بری کر دیا ہے احتساب عدالت نے اپنے فیصلے میں نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کے ساتھ 3 ارب 47 کروڑ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔ سابق وزیراعظم کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے بعد کل اڈیالہ سے کوٹ لکھپت جیل میں منتقل کیا جائے گاعدالت نے العزیزیہ اور ہل میٹل جائیدادیں ضبط کرنے کا بھی حکم دیا ہے جبکہ نواز شریف 10 سال تک عوامی عہدے کے لیئے بھی نااہل ہوں گے عدالت نے کہا کہ فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کے خلاف کیس نہیں بنتا اس لیئے انہیں بری کیا جاتا ہے سزا سننے کے بعد نواز شریف نے عدالت سے درخواست کی کہ انہیں اڈیالہ جیل کے بجائے لاہور کی جیل میں رکھا جائے۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا سابق وزیراعظم کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز مفرور قرار دے کر وارنٹ گرفتاری جاری کر دے گئے سابق وزیراعظم نواز شریف کو فیصلے کے بعد کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا