ایڈورٹائزنگ ایجنسی سنرجی ڈینٹسو آسان موبائل اکاؤنٹ اسکیم کیلئے منتخب

ایڈورٹائزنگ ایجنسی سنرجی ڈینٹسو آسان موبائل اکاؤنٹ اسکیم کیلئے منتخب

کراچی ( اے آئی اے ) ایڈورٹائزنگ ایجنسی سنرجی ڈینٹسو کو آسان موبائل اکاؤنٹ اسکیم کی عوامی سطح پر آگاہی پھیلانے کیلئے منتخب کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بارہ نامور بینکوں کے اشتراک سے ایک کنسورشیم تخلیق کیا گیا ہے جس کی رہنمائی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کر رہا ہے تاکہ پاکستان میں عوامی سطح پر مالیاتی شمولیت بڑھانے کیلئے وسیع پیمانے پر اقدامات کئے جائیں۔ اس مقصد کیلئے نیشنل فنانشل انکلوژن اسٹریٹجی کے تحت ” آسان موبائل اکاؤنٹ اسکیم ” کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ عوامی سطح پر آگاہی پھیلانے کیلئے پاکستان کی نامور ایڈورٹائزنگ ایجنسی سنرجی ڈینٹسو کو منتخب کیا گیا ہے سنرجی گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر احمد کپاڈیا نے کہا کہ یہ بات باعث فخر ہے کہ ہمیں سماجی ترقی کے اہم پروگرام کو فروغ دینے کے لیئے منتخب کیا گیا ہے

About author