
پنجاب یونیورسٹی نے چینی یونیورسٹی کے اشتراک سے پی ایچ ڈی پروگرام کا آغاز کردیا
— December 23, 2018لاہور ( اے آئی اے ) پنجاب یونیورسٹی نے چینی یونیورسٹی کے اشتراک سے پی ایچ ڈی پروگرام کا آغاز کردیا تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی اور چین کی نارتھ ایسٹ یونیورسٹی نے مشترکہ طور پر شعبہ ہسٹری اینڈ پاکستان اسٹڈیز میں پاکستان کے سب سے بڑے پی ایچ ڈی پروگرام کا آغاز کر دیا ہے ۔ افتتاحی تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد اختر , ڈین فیکلٹی آف آرٹس پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چاؤلہ چائنیز پی ایچ ڈی سکالرز اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی ہے