
گینگ وار کمانڈر غفار ذکری پولیس مقابلے میں ہلاک
— October 4, 2018کراچی ( اے آئی اے ) گینگ وار کمانڈر غفار ذکری پولیس مقابلے میں ہلاک تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری علی محمد محلے میں بدنام زمانہ گینگ وار کا اہم کردار غفار زکری ساتھی سمیت پولیس مقابلے میں مارا گیا ملزمان کی لاشیں سول ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہیں فائرنگ کی زد میں آ کر ایک 3 سالہ بچہ بھی جاں بحق ہوا ہے پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ آدھے گھنٹے تک جاری رہا پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان میں لیاری گینگ وار کے اہم کردار غفار زکری کے خلاف 100 سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں پولیس مقابلے کے دوران 2 پولیس اہلکار ایس آئی عطاالله اور کانسٹیبل میر عابد زخمی ہوئے ہیں ایس آئی عطاالله کو کمر میں جبکہ کانسٹیبل میر عابد کو پاؤں اور سینے میں گولی لگی ہے دونوں زخمی پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے علاقے کو رینجرز اور پولیس نے گھیرے میں لے لیا ہے