
سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو گرفتار کر لیا گیا
— October 5, 2018لاہور ( اے آئی اے ) سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو گرفتار کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل کیس میں سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کو گرفتار کرلیا ہے انہیں کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا گرفتاری سے قبل نیب نے شہباز شریف کی گرفتاری سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو آگاہ کیا کیونکہ رولز کے تحت ممبر اسمبلی کی گرفتاری سے متعلق سپیکر کو آگاہ کرنا ضروری ہوتا ہے سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف پر غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے