
پاکستان پوسٹ نے موبائل ایپ متعارف کرادی
— December 30, 2018اسلام آباد ( اے آئی اے ) پاکستان پوسٹ نے صارفین کے لیئے موبائل ایپ متعارف کرادی تفصیلات کے مطابق پاکستان پوسٹ کی ٹریک اینڈ ٹریس ایپ کے ذریعے 12000 پوسٹ آفسز کی تفصیلات عوام کو دستیاب ہونگی پاکستان پوسٹ کی موبائل ایپ کا افتتاح وفاقی وزیر پوسٹل سروسز و مواصلات مراد سعید نے کیا موبائل ایپ کی افتتاحی تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ای پوسٹ سروس نئے سال سے شروع کی جارہی ہے جبکہ لاجسٹک کمپنی کاقیام 23 مارچ سے ہوجائے گا پاکستان پوسٹ 52 ارب روپے خسارے میں ہے لیکن پر عزم ہیں کہ پوسٹل سروسز میں بہتری لا کر خسارہ ختم کریں گے وفاقی وزیر نے کہا کہ 14 جنوری سے پوسٹ ای کامرس کا آغاز کردیں گے اور 23 مارچ کو باقاعدہ لاجسٹک کی مارکیٹ میں جا رہے ہیں ٹریک اینڈ ٹریس ایپ کے ذریعے پاکستان بھر کے 12000 پوسٹ آفسز کی تفصیلات عوام کو دستیاب ہوں گی اور ایپ کے ذریعے صارفین اپنے قریبی پوسٹ آفس کی لوکیش چیک کر سکتے ہیں بہت جلد ایک دن میں ڈلیوری کی سہولت ملک بھر میں پھیلا رہے ہیںَ اور10 روز میں ملک کے بڑے شہروں میں سروس لانچ کر رہے ہیں صارفین کی شکایات کو مد نظر رکھتے ہوئے محکمہ ڈاک کو بہتر بنائیں گے اس موقع پر جوائنٹ سیکرٹری پوسٹل سروسز خالدہ گلنار اور ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ نصیر احمد خان بھی موجود تھے