برٹش ایئرویز کا پاکستان کیلئے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ

برٹش ایئرویز کا پاکستان کیلئے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( اے آئی اے ) برٹش ایئرویز نے پاکستان کیلئے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم پاکستان کے مشیر زلفی بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس میں قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر رچرڈ کراؤڈر نے کہا کہ برٹش ائیرویز نے پاکستان میں فضائی آپریشن بحال کر دیا ہے برطانوی فضائی کمپنی 10 سال بعد پاکستان میں آپریشنل ہوگی جس کے تحت ہفتے میں 3 پروازیں اسلام آباد سے لندن کے درمیان چلائی جائیں گی پروازوں کا آغاز جون 2019 سے ہوگا ہفتے میں 3 مرتبہ چلائی جانے والی پروازوں کا دو طرفہ کرایہ 499 برطانوی پاونڈ مقرر کیا گیا ہے پروازوں کیلئے تھری کلاس 787 ڈریم لائنر طیارے استعمال کئے جائیں گے

About author