
نوازشریف ضمنی انتخابات 2018 میں شناختی کارڈ نہ ہونے کے باعث ووٹ کاسٹ نہ کر سکے
— October 14, 2018لاہور ( اے آئی اے ) سابق وزیراعظم نوازشریف ضمنی انتخابات 2018 میں شناختی کارڈ نہ ہونے کے باعث ووٹ کاسٹ نہ کر سکے تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات میں لاہور کے حلقے این اے 124 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شاہد خاقان عباسی کو ووٹ ڈالنے کے لیئے سابق وزیراعظم نوازشریف ٹیکنیکل کالج ریلوے روڈ پولنگ اسٹیشن پر پہنچے لیکن شناختی کارڈ نہ ہونے کے باعث ووٹ نہ ڈال سکے معلوم ہوا ہے که سابق وزیرِاعظم کے پاس شناختی کارڈ کی غیر موجودگی کی وجہ سے انہیں ووٹ کاسٹ کرنے سے روک دیا گیا سابق وزیر اعظم کا پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ اس وقت قومی احتساب بیورو (نیب) کی تحویل میں ہے اس موقع پر شاہد خاقان عباسی بھی ان کے ہمراہ تھے نواز شریف ووٹ ڈالے بغیر واپس روانہ ہو گئے