
فوجداری ترمیمی بل 2015 سینٹ سے متفقہ طور پر منظور
— January 1, 2016اسلام آباد ( اے آ ئی اے ) سینیٹ نے فوجداری ترمیمی بل 2015 کو متفقہ طور پر منظور کر لیا جب کہ انتخابی فہرستیں ترمیمی بل 2015 پیٹنٹس ترمیمی بل 2015 کو متعلقہ کمیٹیوں کو بھجوا دیا جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے موقع پر وزیر پیٹرولیم و قدرتی گیس نے فوجداری ترمیمی بل 2015 کو پیش کیا جس کو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر دیا، اسی طرح قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے انتخابی فہرستیں (ترمیمی) بل 2015 کو پیش کیا جس کو چیئرمین سینیٹ نے متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا جب کہ سینیٹر راجہ ظفر الحق کی جانب سے پیٹنٹس ترمیمی بل 2015 کو ایوان میں منظوری کیلئے یش کیا جس کو چیئرمین سینیٹ نے متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔