آرٹس کونسل انتخابات میں احمد شاہ اعجاز فاروقی پینل کامیاب

آرٹس کونسل انتخابات میں احمد شاہ اعجاز فاروقی پینل کامیاب

arts council

کراچی (اے آئی اے   )  کمشنر کراچی اور آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے چیئرمین اور چیف الیکشن کمشنر شعیب احمد صدیقی نے سندھ ہائی کورٹ کے زیر نگرانی گنتی کا عمل مکمل کرکے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے انتخابات برائے 2016میں کامیاب عہدیداران اور ممبران گورننگ باڈی کا اعلان کردیا ہے . ۔جس کے مطابق پروفیسر اعجاز فاروقی 1647ووٹوں کے ساتھ صدر ،پروفیسر سحر انصاری 1579ووٹوں کے ساتھ نائب صدر،ڈاکٹر ہما میر 1414ووٹوں کے ساتھ سیکریٹری،اطہر وقار عظیم 1678ووٹوں کے ساتھ جوائنٹ سیکریٹری ،شہناز صدیقی 1641ووٹوں کے ساتھ خازن منتخب ہوئے،جبکہ گورننگ باڈی کیلئے: طلعت حسین1719ووٹ، حسینہ معین1630ووٹ، قدسیہ اکبر1586ووٹ، ایس ایم قیصر سجاد1578ووٹ،اقبال لطیف1565ووٹ، کاشف گرامی،1518ووٹ، سہیل احمد1476ووٹ، منور سعید1460ووٹ، سید سعادت جعفری1436ووٹ، سید ساجد حسن1395ووٹ، شیخ راشد عالم 1299ووٹ اور تاجدار عادل1284ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہوئے۔ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے انتخابات 20دسمبر 2015ءکو ہوئے تھے جبکہ گنتی کے دوران غیر ضروری مداخلت کی وجہ سے الیکشن کمشنر نے گنتی کے عمل کو موخر کر دیا تھا اور بعد میں سندھ ہائی کورٹ کے زیر نگرانی گنتی کا عمل 29سے 30دسمبر تک مکمل ہوا۔ جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں آرٹس کونسل کے نئے عہدیداران اور ممبران گورننگ باڈی کا اعلان کیا گیا۔

About author