دنیا کے 200 ممالک کا ماحولیاتی تبدیلی کے معاہدے پر اتفاق

دنیا کے 200 ممالک کا ماحولیاتی تبدیلی کے معاہدے پر اتفاق

پولینڈ ( اے آئی اے ) دنیا کے 200 ممالک کا ماحولیاتی تبدیلی کے معاہدے پر اتفاق ہوگیا ہے تفصیلات کے مطابق پولینڈ کے شہر کاٹوویٹسا میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام عالمی ماحولیاتی کانفرنس کے اختتامی روز عالمی برادری نے عالمی ماحولیاتی معاہدے ‘‘پیرس کلائیمیٹ ٹریٹی’’ کے لیئے قواعد مرتب کرنے پر اتفاق کیا ہے اور 200 ممالک نے عالمی ماحولیاتی تبدیلی کے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں 13 روز کے بحث و مباحثے کے بعد معاہدے کی منظوری کے نتیجے میں 2015 ء کے پیرس ماحولیاتی معاہدے پر سال 2020 ء میں عمل شروع کر دیا جائے گا پولینڈ کے صدر نے اجلاس کے شرکاء سے کہا کہ ایک مخصوص اور تکنیکی نوعیت کے معاہدے پر اتفاق رائے کا حصول اتنا آسان نہیں ہے تاہم یہ اقدامات معاہدے پر عمل درآمد کی راہ میں بڑی پیش رفت ہیں۔ اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ ابھی طویل سفر ہے جس کا طے کیا جانا باقی ہے 156 صفحات پر مشتمل معاہدے کے مطابق غریب ممالک کو ماحولیاتی مسائل پر قابو پانے کے لیئے مالی معاونت بھی فراہم کی جائے گی اجلاس میں شریک مندوبین نے اعتماد ظاہر کیا ہے کہ نئے ضوابط سے اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ رکن ممالک کاربن کی مقدار میں کمی لانے کے اپنے وعدے پورے کریں گے

About author