
زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو 17 اکتوبر کو پھانسی دی جائے گی
— October 12, 2018لاہور ( اے آئی اے ) زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو 17 اکتوبر کو پھانسی دی جائے گی تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے معصوم زینب کے قاتل مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے ہیں ایڈمن جج شیخ سجاد احمد نے مجرم عمران کے ڈیتھ وارنٹ جاری کیئے مجرم عمران کو 17 اکتوبر کو سینٹرل جیل لاہور میں تختہ دار پر لٹکایا جائے گا پولیس کی جانب سے ملزم کے خلاف چالان پیش کرنے کے 7 روز میں مقدمہ کا فیصلہ سنایا گیا اس دوران استغاثہ کی جانب سے 50 سے زائد گواہان کی فہرست پیش کی گئی اور 30 سے زائد گواہان نے عدالت میں بیان ریکارڈ کروائے تاہم استغاثہ کی جانب سے پیش کیئے جانے والے فرانزک سائینس پر مبنی شواہد مجرم کو سزا دلوانے میں بنیادی ثابت ہوئے ہیں