
سنده پولیس ویلفیئر برانچ میں مرکزی آئی ٹی سیکشن قائم کردیا گیا
— October 7, 2018کراچی ( اے آئی اے ) سنده پولیس ویلفیئر برانچ میں مرکزی آئی ٹی سیکشن قائم کردیا گیا تفصیلات کے مطابق سینٹرل پولیس آفس کراچی میں سندھ پولیس ویلفیئر برانچ کے مرکزی آئی ٹی سیکشن کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں آئی جی سندھ پولیس ڈاکٹرسید کلیم امام نے مذکورہ سیکشن کی تختی کی نقاب کشائی کی اور آئی ٹی سیکشن میں داخلے سے قبل موقع پر موجود شہید پولیس اہلکار کی بیوہ جو کہ شہید کوٹہ پر محکمہ پولیس میں ملازمت کررہی ہے سے کہا کہ آپ ہماری بہن ہیں آگے بڑھیں اورافتتاح کریں اےآئی جی پولیس ویلفیئر سنده غلام اظفر مہیسر نے آئی جی پولیس سنده کو اپنی جانب سے دی گئی بریفنگ میں ویلفیئر برانچ سنده کے پولیس ملازمین انکے بچوں , شہدائے پولیس اور مرحوم پولیس ملازمین کے قانونی ورثاء کی فلاح وبہبود , مالی معاونت , طبی سہولیات سمیت اٹھائے جانیوالے دیگر اقدامات کا تفصیلی احاطہ کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ پولیس کی تمام ویلفیئر برانچز کو سی پی او میں قائم کیئے گئے آئی ٹی سیکشن کے تحت باہم منسلک/آن لائن کردیا گیا ہے اب اس جدید سافٹ ویئر کی بدولت سندھ پولیس ملازمین کی فلاح وبہبود کے مجموعی امور نا صرف آن لائن کردیئے گئے ہیں بلکہ اس تیکنیک وحکمت عملی کے تحت کراچی سمیت سندھ کی دیگر تمام پولیس رینج کے افسران وملازمان کے مسائل ومشکلات کے بروقت حل سمیت انکی فلاح وبہبود کے جملہ امور کی بروقت اور فوری تکمیل بھی آسان ہوجائے گی اس سافٹ ویئر سے پولیس ویلفیئر کے حوالے سے تمام تر آگاہی ناصرف اے آئی جی پولیس ویلفیئر کو میسر آسکے گی بلکہ آئی جی پولیس سنده کے علم میں بھی تمام تر اقدامات لائے جاسکیں گے آئی جی پولیس سنده نے کہا کہ ڈی آئی جی فنانس و ویلفیئر , اے آئی جی ویلفیئر اور انکی ٹیم کے پولیس ویلفیئر کے حوالے سے مجموعی امور لائق ستائش اور قابل تعریف ہیں تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ ویلفیئر برانچ کے مجموعی اقدامات میں مذید تیزی لائی جائے تاکہ پولیس کی فلاح وبہبود , طبی سہولیات , ان کے بچوں کی تعلیم وتربیت , انہیں انکے بچوں کے لیئے درکار میرج گرانٹس یا دیگر ضروری مالی معاونت جیسے اقدامات سوشل الیکٹرانک یا پرنٹ میڈیا سے قبل ہی ویلفیئر برانچ کے علم میں لائے جاسکیں انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس سندھ کے ملازمین کو ممکنہ درپیش مسائل و مشکلات کا حل ہماری سنجیدہ کاوشوں اور دور رس نتائج کے حامل مثبت اقدامات اور فیصلوں سے ہی ممکن ہے جس سے بلاشبہ پولیس افسران اور جوانوں کا ناصرف حوصلہ بلند ہوگا بلکہ انکی مجموعی کارکردگی میں بھی نمایاں بہتری ممکن ہوسکے گی
تقریب میں ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ , سی پی ایل سی چیف کے علاوہ فائنانس/ ویلفیئر سنده , ہیڈکوارٹرز سنده , ٹی اینڈ ٹی , ٹریننگ سنده اسپیشل برانچ سنده کے ڈی آئی جیز اور ایڈمن سی پی او , لاجسٹکس اور آپریشن سنده اور ڈائریکٹر آئی نے بھی شرکت کی