
پاکستان اسٹیٹ آئل کی جانب سے فیول کی بلاتعطل سپلائی جاری ہے
— October 1, 2018کراچی ( اے آئی اے ) پاکستان اسٹیٹ آئل کی جانب سے فیول کی بلاتعطل سپلائی جاری ہے پاکستان اسٹیٹ آئل نے ایک خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحیثیت ایک ذمہ دار قومی ادارے کے پاکستان اسٹیٹ آئل ( پی ایس او ) تیل کی سپلائی کے معاہدوں کی پاسداری اور حکومت کی ہدایت کے مطابق قومی مفاد میں توانائی کے شعبے اور دیگر اداروں کوفیول کی بلا تعطل سپلائی یقینی بناتا ہے تاہم آئی پی پیز اور دیگر اداروں کی جانب سے بروقت ادائیگیاں نہیں کی جاتیں ہیں جس کے باعث گردشی قرضوں میں اضافہ ہورہا ہے لہٰذا پی ایس او نے بینکوں سے قرضے حاصل کیئے تاکہ کمپنی کے آپریشنز معمول کے مطابق جاری رہیں اور ملک میں فیول کی بلا تعطل سپلائی یقینی بنائی جا سکے