
وفاقی پولیس میں متعدد افسران کے تبادلے
— December 31, 2015اسلام آباد ( اے آئی اے ) وفاقی پولیس میں متعدد افسران کے تبادلے کر دئیے گئے ہیں، اے ایس پی سعد عزیز کو ایس ڈی پی او انڈسٹریل ایریا آئی نائن، اے ایس پی عمر خان کو ایس ڈی پی او مارگلہ تعینات کیا گیا ہے جب کہ ڈی ایس پی چوہدری اقبال ایس ڈی پی او مارگلہ سے ڈی ایس پی انوسٹی گیشن جب کہ ڈی ایس پی عبدالرزاق کو ایس ڈی پی او شہزاد ٹائون سرکل تعینات کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ تمام پولیس افسران کے تبادلوں کو نوٹیفیکشن آئی جی اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔