
سال نو کے موقع پر بحریہ ٹاؤن کا فیملی فیسٹیول کا اعلان
— December 30, 2015کراچی ( اے آئی اے ) پاکستان کے معروف ادارے بحریہ ٹاؤن نے شہر قائد میں نئے سال کے حوالے سے فیملی فیسٹیول کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹائون کی جانب سے کراچی میں 31 دسمبر کو سال نو کا استقبال کرنے کے لیے فیملی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں اہلیان شہر گرینڈ آتش بازی سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ بحریہ ٹائون کے مطابق تقریب میں معروف گلوکار ابرار الحق، سجاد علی اور حمیرا ارشد بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جبکہ اس کے علاوہ پروگرام میں کھانے پینے، کھیل کود، کامیڈی، میجک شو، بچوں کے لیے فیس پینٹنگ، پپٹ شو، روایتی و علاقائی رقص کے علاوہ بچوں کے لیے خصوصی جگہ مختص کی گئی ہے جہاں بچے جھولے اور دیگر تفریحی سہولیات سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ بحریہ ٹائون کے اعلان کے مطابق یہ پروگرام صرف فیملیز کے لیے ہے اور تمام شرکا کو اپنا اصل قومی کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ ہمراہ لانے کی تاکید کی گئی ہے۔