
وزیراعظم پاکستان نوازشریف کا بن قاسم پاور پلانٹ کا دورہ
— December 29, 2015
کراچی (اے آ ئی اے ) وزیر اعظم نوازشریف نے بن قاسم میں کوئلہ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا دورہ کیا ۔ وزیر اعظم کو منصوبے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں بن قاسم پاور پلانٹ کا دورہ کیا اور منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہیں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف نے کہا کہ حکومت منصوبوں کے لئے بھرپور معاونت کر رہی ہے۔ بن قاسم کول پلانٹ دو ہزار سترہ کے آخر میں ہر صورت مکمل ہونا چاہیے۔
چینی انجینئرز نے اس موقع پر منصوبے کو 2017ءکے آخر تک مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ کام تیزی سے جاری ہے۔ منصوبے پر دو ارب ڈالر لاگت آئے گی۔ وزیر اعظم نے بن قاسم پلانٹس کے تمام شعبوں کا جائزہ لیا اور کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔