
آئی بی اے کے تحت تحقیقی کانفرنس
— March 22, 2023
کراچی ( اے آئی اے ) پاپولیشن ریسرچ سینٹر ، انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن ، کراچی نے گذشتہ روز کراچی میں اسکول آف اکنامکس اینڈ سوشل سائنسز ، IBA کے تعاون سے اپنی پہلی تحقیقی کانفرنس کی میزبانی کی۔کانفرنس نے محققین، پالیسی سازوں اور پریکٹیشنرز کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا تاکہ پاکستان کی آبادی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا جا سکے اور ابھرتے ہوئے سیاق و سباق کی روشنی میں ان کے حل پر غور کیا جا سکے۔