
جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں پوسٹ گریجویٹ ریسرچ کانفرنس
— March 22, 2023
کراچی ( اے آئی اے ) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں پوسٹ گریجویٹ ریسرچ کانفرنس کے دوران جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے کہا ہے کہ محققین کو چاہیے وہ تحقیق کے معیار کو بہتر بنانے پر توجہ دیں اور عالمی معیار پر پورا اتریں، صرف پروفیسر کا ٹائٹل حاصل کرنے کیلئے تحقیقی مقالوں کی تعداد نہ بڑھائیں یہ بہت برا رجحان ہے۔ جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں ’’پوسٹ گریجویٹ ریسرچ کانفرنس 2023 ‘‘سے خطاب میں پروفیسر امجد سراج میمن نے کہا کہ ہم نے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں ایک فنڈ قائم کیا ہے، ’’امپیکٹ فیکٹر‘‘ کی حامل تحقیق پر آنے والے اخراجات اس فنڈ سے ادا کیے جائیں گے۔