
گورنر سندھ نے کراچی پریس کلب چوک کا افتتاح کردیا
— March 22, 2023
کراچی ( اے آئی اے ) گورنر سندھ نے کراچی پریس کلب چوک کا افتتاح کردیا تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کراچی پریس کلب چوک ( سابقہ فوارہ چوک ) کے افتتاح کے بعد گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی پریس کلب جمہوری اقدار کا علمبردار ادارہ ہے ،اس کے اراکین نے جمہوریت کے تحفظ اور بقا ء کے لئے نمایاں قربانیاں دی ہیں، فوارہ چوک کا نام تبدیل کرکے کراچی پریس کلب چوک رکھنے کا فیصلہ اس ادارے کی خدمات کو ایک چھوٹا سا خراج تحسین ہے