بنگلادیش  نے سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کی حوالگی کے لیے قانونی عمل کا آغاز کردیا

بنگلادیش نے سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کی حوالگی کے لیے قانونی عمل کا آغاز کردیا

ڈھاکہ ( اے آئی اے ) بنگلادیش نے سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کی حوالگی کے لیے قانونی عمل کا آغاز کردیا تفصیلات کے مطابق بنگلادیش نے بھارت سے سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کی حوالگی کے لیے قانونی عمل کا آغاز کردیا ہے. رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کے بین الاقوامی جرائم ٹربیونل (آئی سی ٹی) نے کہا ہے کہ سابق بنگلادیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ کو بھارت سے بنگلادیش واپس لانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔حسینہ واجد کو بنگلادیش میں قتل عام کے مرکزی ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا ہے اس وجہ سے انہیں قانونی طور پر واپس لا کر مقدمات کا سامنا کرانے کی کوشش کی جائے گی ٹربیونل چیف پراسیکیوٹر محمد تاج الاسلام نے کہا کہ شیخ حسینہ کو واپس لانے اور ان پر عوامی احتجاج کے دوران حکومتی پرتشدد کارروائیوں کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کے مقدمات چلانے کے لیے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ، شیخ حسینہ عوامی احتجاج کے دوران قتل عام کے الزام میں مطلوب ہیں چونکہ مرکزی مجرم ملک سے فرار ہو چکا ہے اس لیے ہم اسے واپس لانے کے لیے قانونی کارروائی شروع کریں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ بنگلا دیش اور بھارت کے درمیان 2013 میں شیخ حسینہ کی حکومت میں ہی تحویل مجرمان کا معاہدہ ہوا تھا۔

About author