سانگھڑ میں تیل و گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا ہے ، او جی ڈی سی ایل کا  اعلان

سانگھڑ میں تیل و گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا ہے ، او جی ڈی سی ایل کا اعلان

کراچی ( اے آئی اے ) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی ( او جی ڈی سی ایل ) نے ضلع سانگھڑ سندھ میں تیل وگیس کا ذخیرہ دریافت ہو نے کا اعلان کیا ہے ۔ او جی ڈی سی ایل کے ترجمان کے مطابق بلوچ کنواں- 2 سے 388 بیرل یومیہ خام تیل اور 68 لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس کی دریافت ہوئی ہے۔کنواں -2 کی کھدائی فروری 2024 میں شروع کی گئی اور 3920 میٹر تک کھدائی کرنے کے بعد تیل وگیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں. او جی ڈی سی ایل سنجھورو بلاک کے سمیر فارمیشن میں مزید کنویں کھودنے کا ارادہ رکھتی ہے

About author