سطح سمندر میں اضافہ ہونے کی پیشگوئی

سطح سمندر میں اضافہ ہونے کی پیشگوئی

واشنگٹن ( اے آئی اے ) سطح سمندر میں اضافہ ہونے کی پیشگوئی تفصیلات کے مطابق سائنس دانوں نے کہا ہے کہ اگر انٹارکٹیکا میں گلیشیئر کے پگھلنے کا سلسلہ جاری رہا تو 2100تک سطح سمندر میں 65سینٹی میٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے۔ انٹارکٹک جزیرہ نما کے مشرق میں تھوائیٹس گلیشیر کے پگھلنے سے یہ خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔تھوائیٹس انٹارکٹیکا کے سب سے بڑے گلیشیئرز میں سے ایک ہے جس کا رقبہ ایک لاکھ 92ہزار مربع کلومیٹر ہے اور جو سطح سمندر میں اضافے کے 4فیصد کا ذمے دار ہے۔ رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے اثرات میں تیزی کے ساتھ سالانہ تقریباً 50ارب ٹن برف پگھل رہی ہے۔ اس گلیشیئر کا رقبہ امریکی ریاست فلوریڈا کے برابر ہے اور برطانیہ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ کے مجموعی رقبے سے بھی بڑھ کر ہے۔

About author