کراچی واٹر بورڈ  نے فائر بریگیڈ کو 19 لاکھ 50 ہزار گیلن پانی مفت فراہم کیا

کراچی واٹر بورڈ نے فائر بریگیڈ کو 19 لاکھ 50 ہزار گیلن پانی مفت فراہم کیا


کراچی ( اے آئی اے ) کراچی واٹر بورڈ نے فائر بریگیڈ کو 19 لاکھ 50 ہزار گیلن پانی مفت فراہم کیا ترجمان واٹر بورڈ نے کہا ہے کہ کراچی شہر میں مختلف اوقات پر آتشزدگی کے واقعات میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہائیڈرنٹس سیل کراچی واٹر بورڈ کی جانب سے بروقت بلا معاوضہ واٹر ٹینکرز فراہم کیےجاتے ہیں سال 2022 اور 2023کے دوران کراچی واٹر بورڈ کی جانب سے فائر بریگیڈ حکام کو مجموعی طور پر 19 لاکھ 50ہزار گیلن پانی مفت فراہم کیا گیا ہے سی ای او کراچی واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ عوام کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے اور انہیں بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہائیڈرنٹس سیل میں مزید اصلاحات لائی جارہی ہے ۔

About author