
محمد عاصم کھچی ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان ( اے پی پی ) کے منیجنگ ڈائریکٹر تعینات
— June 2, 2023
اسلام آباد ( اے آئی اے ) محمد عاصم کھچی ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان ( اے پی پی ) کے منیجنگ ڈائریکٹر تعینات تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے انفارمیشن گروپ کے گریڈ 20کے سینئر آفیسر محمد عاصم کھچی کو ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان ( اے پی پی ) کا منیجنگ ڈائریکٹر تعینات کر دیا ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق وفاقی حکومت کی منظوری سے محمد عاصم کا تبادلہ کر کے انہیں فوری طور پر منیجنگ ڈائریکٹر ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان تعینات کر دیا گیا ہے۔