سابق ایس پی فرحت عباس کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

سابق ایس پی فرحت عباس کو فائرنگ کرکے قتل کردیا


لاہور ( اے آئی اے ) سابق ایس پی فرحت عباس کو دن دیہاڑے ان کے گھر کے باہر فائرنگ کرکے قتل کردیا تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ملت پارک میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے سابق ایس پی فرحت عباس کو دن دیہاڑے ان کے گھر کے باہر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے۔ سابق ایس پی فرحت عباس گھر سے نکل کر اپنی گاڑی میں سوار ہونے لگے کہ اسی دوران ہیلمٹ پہنے نامعلوم موٹرسائیکل سوار سامنے سے اُن پر فائرنگ کردی اور وہاں سے موقع پر فرار ہوگیا۔ سابق ایس پی فرحت عباس موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے ایس پی اقبال ٹاؤن سے رپورٹ طلب کرلی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان نے مقتول کی رہائش گاہ پر جا کر اہل خانہ سے ملاقات کی اور واقعے کے متعلق دریافت کیا۔ انہوں نے ملزم کی گرفتاری کےلیے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ملزموں کو جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلائی جائے۔

About author