Breaking News
June 5, 2023 - جامعہ کراچی کا پوسٹ ڈاکٹریٹ ریسرچ فیلو شپ شروع کرنے کا فیصلہ
June 2, 2023 - پاکستان رویت ہلال کمیٹی کا بل منظور ، نجی کمیٹیوں پر مکمل پابندی عائد
June 2, 2023 - کراچی واٹر بورڈ نے فائر بریگیڈ کو 19 لاکھ 50 ہزار گیلن پانی مفت فراہم کیا
June 2, 2023 - محمد عاصم کھچی ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان ( اے پی پی ) کے منیجنگ ڈائریکٹر تعینات
May 28, 2023 - جناح ہسپتال کی سابقہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی انتقال کرگئیں
May 22, 2023 - ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے زمان پارک کا کنٹرول سنبھال لیا
May 16, 2023 - سرکاری سکیم کے عازمین کو فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے حجاز مقدس پہنچانے کیلئے وزارت مذہبی امور نے فلائٹ آپریشن کا اعلان کر دیا
May 16, 2023 - سندھ لوکل گورنمنٹ انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی تقریب حلف برداری 22 مئی کو ہوگی
May 16, 2023 - پاکستان میں فیس بک ، ٹوئٹر اور یوٹیوب سروسز بحال
May 11, 2023 - وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے ، معظم جاہ انصاری کمانڈنٹ ایف سی تعینات
اخبارات اپنے ای ایڈیشنز پر بھی توجہ دیں کیونکہ یہ دور جدت کا ہے ، گورنر سندھ

اخبارات اپنے ای ایڈیشنز پر بھی توجہ دیں کیونکہ یہ دور جدت کا ہے ، گورنر سندھ


کراچی ( اے آئی اے ) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے آل پاکستان نیوز پیپرسوسائٹی کے 22رکنی وفد نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں صدر ناز آفرین سہگل لاکھانی اور جنرل سیکریٹری سید سرمد علی نے گورنرسندھ کو اخباری صنعت کے مسائل سے آگاہ کیا ۔ ملاقات میں اخباری صنعت کو درپیش مشکلات ، قارئین کی تعداد میں کمی ، ابلاغ کے دوسرے ذرائع کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ دیگر ذرائع کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باجود اخبارات و جرائد کی اہمیت اپنی جگہ برقرار ہے لیکن سوشل و ڈیجیٹل میڈیا اخبارات کی سرکولیشن پر انداز ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مصدقہ خبروں کے لئے عوام آج بھی اخبارات کی طرف متوجہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اخبارات میں قارئین کو متوجہ کرنے والے مواد کی شمولیت ضروری ہے اس ضمن میں اخبارات اپنے ای ایڈیشنز پر بھی توجہ دیں کیونکہ یہ دور جدت کا ہے۔ گورنرسندھ نے وفد کو یقینی دلایا کہ وہ اخباری صنعت کو درپیش مسائل کے بارے میں متعلقہ اداروں سے بات کروں گا۔انہوں نے کہا کہ اپنے کارکنوں کا بھی خیال کریں ، کیونکہ مہنگائی نے ان کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کی جانب توجہ دلانے میں اخبار و رسائل کا اہم کردار ہے۔گورنرسندھ نے کہا کہ آپ کی وجہ سے حکومت وقت کو مسائل حل کرنے میں مدد ملتی ہے

About author