چرنا جزیرہ پاکستان کا دوسرا سمندری محفوظ علاقہ قرار

چرنا جزیرہ پاکستان کا دوسرا سمندری محفوظ علاقہ قرار

کوئٹہ ( اے آئی اے ) چرنا جزیرہ پاکستان کا دوسرا سمندری محفوظ علاقہ قرار تفصیلات کے مطابق چرنا جزیرے کو پاکستان کا دوسرا سمندری محفوظ علاقہ قراردے دیا گیا ہے. اس سے قبل حکومت بلوچستان نے جون 2017 میں استولا جزیرہ کو پہلا میرین پروٹیکٹڈ ایریا قرار دیا تھا، چرنا جزیرہ، آسٹولا جزیرہ کی طرح پاکستان کے ان محدود سمندری علاقوں میں سے ایک ہے جہاں مرجان کا مسکن ہے، اسے حیاتیاتی تنوع کا ہاٹ سپاٹ کہا جاتا ہے. چرنا جزیرے کو بڑے پیمانے پر اسکوبا ڈائیونگ، اسنارکلنگ، کلف جمپنگ، جیٹ اسکیئنگ اور دیگر تفریحی سرگرمیوں کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، چرنا جزیرہ ماہی گیری کا ایک اہم میدان سمجھا جاتا ہے جہاں سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیر بڑی تعداد میں کام کرتے ہیں۔

About author