آسٹریلیا نے غیر ملکی طلبہ کییلئے داخلوں کی حد کم کردی
— August 29, 2024سڈنی ( اے آئی اے ) آسٹریلیا نے غیر ملکی طلبہ کییلئے داخلوں کی حد کم کردی تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے غیر ملکی طلبہ کییلئے داخلوں کی حد کم کر کے 2 لاکھ 70 ہزار کر دی ہے. وزیر تعلیم جیسن کلیئر کا کہنا ہے کہ یونیورسٹیوں، اعلیٰ تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے اداروں میں سال 2025ء میں نئے بین الاقوامی طلبہ کی تعداد 2 لاکھ 70 ہزار تک محدود کردی گئی ہے۔ آسٹریلیا نے 30 جون 2023 ءکو ختم ہونے والے مالی سال میں 5 لاکھ 77 ہزار بین الاقوامی طلبہ کو ویزے جاری کیے تھے۔ سال 2025ء میں یونیورسٹیوں میں ایک لاکھ 45 ہزار، اعلیٰ تعلیم کے اداروں میں 30 ہزار اور پیشہ ورانہ تربیتی مراکز میں 95 ہزار غیرملکی طلبہ کو داخلہ دیا جائے گا