مظفر آباد میں مشترکہ ایمرجنسی ریسپانس سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ
— August 3, 2024مظفرآباد ( اے آئی اے ) مظفر آباد میں مشترکہ ایمر جنسی ریسپانس سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق مظفر آباد میں ایک مشترکہ ایمر جنسی ریسپانس سینٹر قائم کیا جا رہا ہے، مظفرآباد میں مشتر کہ ایمر جنسی ریسپانس سنٹر کے قیام سے حادثات کا شکار ہونے والے شہریوں کو موقع پر فوری طبعی امداد فراہم کرکے ان کی زندگیوں کو بچانے میں مدد ملے گی۔ اس ایمر جنسی ریسپانس سنٹر میں ریسکیو 1122 کے عملہ کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز ٹیکنیشن اور معاون عملہ پر مشتمل محکمہ صحت عامہ کی ٹیم بھی شامل ہوگی۔ ڈائریکٹر جنرل اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی مسعود الرحمان کے مطابق مشترکہ ایمر جنسی ریسپانس سنٹر ابتدائی طور پردار الحکومت مظفر آباد میں سول ڈیفنس کمپلیکس مظفر آباد میں واقع ایمر جنسی سنٹر میں قائم کیا جا رہا ہے جس میں ڈاکٹر ز اور عملہ کی رہائش اور دیگر سہولیات بہم پہنچائی جائیں گی