عالمی بینک نے داسو ڈیم کیلئے  ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری دیدی

عالمی بینک نے داسو ڈیم کیلئے ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری دیدی

اسلام آباد ( اے آئی اے ) عالمی بینک نے داسو ڈیم کیلئے ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری دیدیتفصیلات کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے اضافی رقم کی فراہمی پاکستان میں ماحول دوست اور سستی پن بجلی پیدا کرنے کے لئے درکار فنڈنگ کے حوالے سے بہت بڑی پیش رفت ہے۔ پاکستان میں کسی بھی پراجیکٹ کے لئے ورلڈ بینک کی جانب سے یہ سب سے بڑی فنانسنگ کی سہولت ہے۔ فنانسنگ کی یہ رعایتی سہولت آئی ڈی اے اور آئی بی آر ڈی پر مشتمل ہے۔ داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لئے اضافی فنڈز فراہم کرنے کی منظوری ورلڈ بینک نے ایک میٹنگ کے دوران دی۔ ورلڈ بینک کی جانب سے داسو پراجیکٹ کیلئے ایک ارب ڈالر اضافی فنانسنگ، واپڈا کی مستحکم مالی پوزیشن اور پانی اور پن بجلی کے شعبوں میں بڑے منصوبوں کی کامیاب تکمیل کیلئے واپڈا کی تکنیکی مہارت پر اعتماد کا مظہر ہے۔

About author