پاکستان ، ایران کا دو مشترکہ سرحدی گزرگاہیں کھولنے کا فیصلہ

پاکستان ، ایران کا دو مشترکہ سرحدی گزرگاہیں کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( اے آئی اے ) پاکستان ، ایران کا دو مشترکہ سرحدی گزرگاہیں کھولنے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ایران نے دو مشترکہ سرحدی گزرگاہوں کو پورے ہفتے کھولنے اور وہاں چوبیس گھنٹے آمدورفت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،میر جاوا اور ریمدان کی گزرگاہیں تجارتی مقاصدکیلئے اہم،پورے ہفتے، چوبیس گھنٹے آمدورفت کیلئے کھلی رہیں گی ،دونوں برادر اسلامی ملکوں کے درمیان سفارتی سطح پر ہونیوالی اس کاوش کو ایک اہم فیصلہ اور تجارت کیلئے انتہائی مثبت پیشرفت سے تعبیر کیا جارہا ہے دونوں سرحدی گزرگاہیں میر جاوا اور ریمدان دونوں ملکوں کے تجارتی مقاصد کیلئے اہم ہیں، میرجاوا سرحدی گزرگاہ ایران اور پاکستان کے درمیان سب سے زیادہ اہم سمجھی جاتی ہے جو شہر سے محض 12 کلومیٹر اور تفتان شہر سے متصل زاہدان سے 89 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے، یہ گزرگاہ ریلوے لائن کے ذریعے ایران کو پاکستان سے ملاتی ہے جبکہ ریمدان بارڈر کراسنگ ایران اور پاکستان کے درمیان سرحدی ٹرمینل ہے جو بلوچستان اور سیستان کے شہر دہشتیاری میں واقع ہے اور چاہ بہار بندرگاہ سے 120 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ پاکستانی سفیر کے مطابق نئے تجارتی رابطوں میں آسانیوں سےدونوں ملکوں کے تاجر و عوام مستفید،عوامی رابطوں میں اضافہ ہوگا،

About author