رانا ثناء اللّٰہ وزیراعظم  کے مشیر برائے سیاسی اُمور مقرر

رانا ثناء اللّٰہ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی اُمور مقرر


اسلام آباد( اے آئی اے ) رانا ثناء اللّٰہ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی اُمور مقرر تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے رانا ثناء اللہ خان کی وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی اُمور تعیناتی کی منظوری دے دی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے رانا ثناء اللہ خان کی تعیناتی کی منظوری وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 93 (ایک) کے تحت دی۔وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی اُمور رانا ثناء اللہ خان کو وفاقی وزیر کا درجہ حاصل ہوگا ۔

About author