پروفیسر شرف علی شاہ چیئرمین آئی بی سی سی مقرر

پروفیسر شرف علی شاہ چیئرمین آئی بی سی سی مقرر


کراچی ( اے آئی اے ) پروفیسر شرف علی شاہ چیئرمین آئی بی سی سی مقرر تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم تربیت نے میٹرک بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر شرف علی شاہ کو ملک بھر کے تعلمی بورڈز کے سربراہوں پر مشتمل کمیٹی، انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین ( آئی بی سی سی ) کا ایک برس کیلئے چیئرمین مقرر کردیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔ سندھ کے محکمہ بورڈز و جامعات کے سیکرٹری مرید راحموں نے آئی بی سی سی کے چیئرمین کے لیے وفاقی وزارت تعلیم کو تین نام بھیجے تھے جن میں لاڑکانہ بورڈ کے نسیم میمن، میٹرک بورڈ کراچی کے چیئرمینپروفیسر شرف علی شاہ ، اور انٹر بورڈ کے چیرمین ڈاکٹر سعید الدین کے نام شامل تھے، اور سفارش کی تھی کہ نسیم میمن کو اس عہدے پر فائز کیا جائے تاہم وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر نے اس سے اتفاق نہیں کیا اور پروفیسر شرف علی شاہ کے نام کی منظوری دی۔ اس سے قبل پنجاب کے لاہور تعلیمی بورڈ کے چیئرمینمرزا حبیب آئی بی سی سی کے ایک سال تک سربراہ رہے ہیں

About author