قومی بچت نے اپنی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کا اعلان کردیا

قومی بچت نے اپنی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کا اعلان کردیا

کراچی ( اے آئی اے ) قومی بچت نے اپنی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کا اعلان کردیا تفصیلات کے مطابق ادارہ قومی بچت نے اپنی مختلف بچت اسکیموں پر منافع کی شرحوں میں 0.03 فیصد تا 1.22 فیصد کی کمی کا اعلان کردیا ہے . سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ پر شرح منافع 1.22 فیصد کمی سے 16.36 فیصد مقرر کردیا گیا ہے، سروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹ پر منافع 1فیصد کی کمی سے 18 فیصد کر دی گئی ہے۔ شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 0.68فیصد کی کمی سے 17.2 فیصد کردی گئی جبکہ اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس اور اسپیشل سیونگ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح 0.3فیصد کی کمی سے 15.5 فیصد کردی گئی ہے۔ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 12 بیسز پوائنٹس کی کمی سے 14.52 فیصد کمی کی گئی ہے۔

About author