انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل پاکستان کا دورہ کریں گے
— September 11, 2024اسلام آباد ( اے آئی اے ) انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل پاکستان کا دورہ کریں گے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل آرسینیو انتونیو 12 سے 14 ستمبر 2024 تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔ سیکرٹری جنرل کا دورہ پاکستان اور آئی ایم او کو میری ٹائم سیکٹر اور بلیو اکانومی کے بارے میں خیالات کا تبادلہ کرنے کا موقع فراہم کرے گا، آئی ایم او کے بانی رکن کے طور پر تنظیم کے وژن کے لیے پُرعزم ہیں۔ پاکستان نے آئی ایم او کونسل میں پانچ مرتبہ خدمات انجام دی ہیں، پاکستان نے آئی ایم او کے مقاصد کو برقرار رکھنے میں مسلسل تعاون کیا ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان کے مطابق آئی ایم او کے کسی سیکرٹری جنرل کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا، سیکرٹری جنرل “بین الاقوامی میری ٹائم سسٹین ایبلٹی ایگزیبیشن اینڈ کانفرنس” میں شرکت کریں گے، وہ پاکستان کی قیادت اور اعلیٰ سرکاری حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔