پاکستان میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے (آئی بی سی سی) پاکستان اور این سی سی ایجوکیشن یوکے میں مفاہمت
— August 9, 2024لندن ( اے آئی اے ) پاکستان میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے (آئی بی سی سی) پاکستان اور این سی سی ایجوکیشن یوکے میں مفاہمت تفصیلات کے مطابق انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن (آئی بی سی سی) پاکستان اور این سی سی ایجوکیشن یوکے نے پاکستان میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ یہ ایم او یو برطانیہ کے شہرمانچسٹر میں دستخط کیا گیا جو تعلیمی تعلقات کو مضبوط بنانے اور پاکستان کے تعلیمی ریگولیٹری فریم ورک کے اسٹریٹجک اہداف کی حمایت کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔یہ شراکت پاکستانی طلباء کو این سی سی ایجوکیشن لیول 3 انٹرنیشنل فاؤنڈیشن ڈپلومہ برائے اعلی تعلیم کے مطالعات کے ذریعے ان کی مہارتوں اور علم کو بڑھا کر بااختیار بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔اس کے علاوہ، معاہدے میں پاکستانی ریگولیٹری حکام کے اقدامات کی حمایت کیلئے تکنیکی معاونت اور ماہر مشاورت کی دفعات شامل ہیں۔ یہ تعاون پاکستان کے مقامی تعلیمی بورڈز سے وفود کی تربیت کے ساتھ ساتھ تعلیمی طریقہ کار اور ریگولیٹری فریم ورک میں عالمی بہترین طریقوں کو اپنانے کے ذریعے مقامی تعلیم کے معیارات کو بلند کرنے میں بھی شامل ہوگا۔