برازیل میں ووپاس ایئر لائنز کا مسافر طیارہ گرکر تباہ تمام مسافر ہلاک
— August 9, 2024ساؤ پالو ( اے آئی اے ) برازیل میں ووپاس ایئر لائنز کا مسافر طیارہ گرکر تباہ تمام مسافر ہلاک تفصیلات کے مطابق برازیل میں ووپاس ایئر لائنز کا ایک مسافر بردار طیارہ ساؤ پالو کے نواح میں گرکر تباہ ہوگیا ہے. عینی شاہدین کے مطابق طیارہ آبادی پر گرا ہے جس سے کئی مکانات تباہ ہو گئے ہیں. طیارے میں سوار تمام مسافر ہلاک ہوگئے۔ہیں جن کی تعداد باسٹھ تھی.حادثے کا شکار ہونیوالا طیارہ برازیل کی ریاست پارانا کے شہر کاسکاویل سے ساؤ پالو جا رہا تھا جو دنہیڈو شہر کے قریب گرکر تباہ ہوا، طیارے میں 58 مسافر اور عملے کے 4 ارکان سوار تھے۔ حادثہ مقامی وقت کے مطابق دن کے ڈیڑھ بجے رونما ہوا ہے ، ووپاس ایئر لائنز کے مطابق حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے