ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں بنگلا دیش کی نئی عبوری حکومت نے حلف اٹھالیا
— August 8, 2024ڈھاکا ( اے آئی اے ) ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں بنگلا دیش کی نئی عبوری حکومت نے حلف اٹھالیا ہے تفصیلات کے مطابقعبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر کی حیثیت سے 84 سالہ ڈاکٹر محمد یونس نے پہلے حلف اٹھایا اور دستاویزات پر دستخط کیے اور اس کے بعد صدر نے مشاورتی کونسل کے 13 راکین سے حلف لیا اور انہوں نے بھی دستخط کیے۔ بنگلا دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے دارالحکومت ڈھاکا میں بنگابھابن کے دربار ہال میں چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں نئی عبوری حکومت سے حلف لیا ہے ۔ حلف اٹھانے والے اراکین میں طلبہ تحریک کے سرکردہ رہنما ناہد اسلام اور آصف محمود بھی شامل ہیں۔