پاکستان میں عاشورہ کے جلوس مقررہ مقامات پر پہنچنے کے بعد اختتام پذیر

پاکستان میں عاشورہ کے جلوس مقررہ مقامات پر پہنچنے کے بعد اختتام پذیر

کراچی ( اے آئی اے ) پاکستان بھر میں عاشورہ کے جلوس مقررہ مقامات پر پہنچنے کے بعد اختتام پذیر تفصیلات کے مطابق نواسہ رسولؐ اور ان کے جانثاروں کو سلام عقیدت پیش کرنے کیلئے پاکستان میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ہے، ملک میں موبائل فون سروس جزوی بند رہی اور یوم عاشور کے سلسلے میں ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ماتمی جلوس نکالے گئے اور مجالس کا بھی اہتمام کیا گیا، جلوسوں اور مجالس میں حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ کراچی میں عاشورہ کا مرکزی جلوس برآمد ہوا، جلوس ایم اے جناح روڈ ، تبت سینٹر سمیت اپنے مقررہ روٹ سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر میں پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا ہے.اس موقع پر کراچی کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل رہی، جلوس سے قبل مرکزی مجلس نشتر پارک میں ہوئی جس سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا، مجالس میں شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہدائے کربلا کے پیغام کو روشناس کرایا گیا۔

About author