میزان بینک نے میزان ایکسچینج کمپنی لمیٹڈ کا آغاز کردیا
— May 28, 2024کراچی ( اے آئی اے ) میزان بینک نے میزان ایکسچینج کمپنی لمیٹڈ کا آغاز کردیا تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینکپاکستان کی اجازت کے بعد میزان بینک نے میزان ایکسچینج کا آغاز کردیا ہے . میزان بینک کا شمار پاکستان کے ممتاز اسلامی بینک میں ہوتا ہے . اسٹیٹ بینک پاکستان کی اجازت کے بعد میزان بینک نے اپنی ملکیتی ذیلی کمپنی میزان ایکسچینج کمپنی لمیٹڈ کے آپریشنز کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔ میزان ایکسچینج کمپنی لمیٹڈ تمام صارفین کوترسیلاتِ زراور غیر ملکی کرنسی ایکسچینج کی خدمات فراہم کرے گی۔ ابتدائی طورپر میزان ایکسچینج پہلے مہینے کے اندر ملک بھر میں دس آئوٹ لیٹس قائم کرے گی اورتیز رفتار منصوبے کے ساتھ ایک سال کے اندر پچاس آئوٹ لیٹس قائم کیے جائیں گے۔