
پی ٹی سی ایل ’فلیش فائبر‘ صارفین کی تعداد پانچ لاکھ سے بڑھ گئی
— May 11, 2024
کراچی ( اے آئی اے ) پی ٹی سی ایل ’فلیش فائبر‘ صارفین کی تعداد پانچ لاکھ سے بڑھ گئی تفصیلات کے مطابق پی ٹی سی ایل ’فلیش فائبر‘ نے پانچ لاکھ صارفین کا سنگ میل عبور کرلیا ہے ، اس وقت پی ٹی سی ایل کی فلیش فائبر سروس پاکستان کے 79شہروں میں دستیاب ہے،پاکستان کی تیز ترین فائبر ٹو دی ہوم ( ایف ٹی ٹی ایچ ) سروس، پی ٹی سی ایل فلیش فائبر نے تیز رفتار ترقی کے ذریعے ملک بھر میں 5 لاکھ صارفین کا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ فلیش فائبر نے صارفین کےٹیلی کام تجربات اور ڈیجیٹل طرز زندگی میں نمایاں بہتری، اور متعدد جدید اور مربوط آئی سی ٹی خدمات کی فراہمی کے ذریعے انٹرنیٹ کنکٹویٹی میں انقلاب برپا کردیا ہے۔پی ٹی سی ایل گروپ اپنے ملک گیر نیٹ ورک کو تیزی سے تانبے سے فائبر پر منتقل کررہا ہے، تاکہ صارفین کو بہترین اور اطمینان بخش ٹیلی کام سہولیات فراہم کی جاسکیں جبکہ مزید توسیعی عمل تیزی سے جاری ہے۔