
پاکستانی نژاد صادق خان تیسری بار میئر لندن منتخب
— May 5, 2024
لندن ( اے آئی اے ) پاکستانی نژاد صادق خان تیسری بار میئر لندن منتخب تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رہنما پاکستانی نژاد صادق خان کی تاریخی کامیابی، مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب ہوکر ہیٹ ٹرک مکمل کرلی ہے، میئر کے انتخاب کے لئے لیبر پارٹی کے صادق خان اور کنزرویٹیو پارٹی کی سوزن ہال کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کہ کاؤنسلز میں ہونے والے انتخابات کے نتائج کے پہلے روز وزیر اعظم رشی سوناک کی جماعت کو خوفناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ خیال رہےکہ صادق خان پہلی مرتبہ 2016 میں لندن کے میئر منتخب ہوئے تھے۔