جناح ہسپتال کی سابقہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی انتقال کرگئیں

جناح ہسپتال کی سابقہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی انتقال کرگئیں


کراچی ( اے آئی اے ) جناح ہسپتال کراچی کی سابقہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی انتقال کرگئیں تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر سیمی جمالی علیل تھیں اور نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں ڈاکٹر سیمی جمالی کا شمار پاکستان کی معروف شخصیات میں ہوتا تھا ڈاکٹر سیمی جمالی نے نوابشاہ سے اپنی میڈیکل کی تعلیم مکمل کرنے اور سول ہسپتال کراچی میں ہاؤس جاب کرنے کے بعد 1988 میں جے پی ایم سی میں بطور میڈیکل افسر (ایم او) شرکت کی تھی ڈاکٹر سیمی جمالی نے 1993ء میں تھائی لینڈ سے ماسٹر آف پبلک ہیلتھ منیجمنٹ ( ایم پی ایچ ایم ) کی ایڈوانس ڈگری حاصل کی جس کے بعد 1995ء میں انہیں جے پی ایم سی کراچی کے شعبہ حادثات کا انچارج مقرر کیا گیا۔بعد ازاں انہیں امریکی شہر بالٹیمور میں موجود جان ہاپکنز یونیورسٹی نے پبلک ہیلتھ پالیسی اینڈ انجری پریونشن میں پوسٹ ڈاکٹرل کی فیلوشپ بھی فراہم کی ڈاکٹر سیمی جمالی 2010 میں جناح ہسپتال کی جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر بنیں، جس کے 6 سال بعد وہ جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر ہوئیں۔ 14 مارچ 2021ء کو امریکا کے نینشل پبلک ریڈیو [این پی آر] کی جانب سے دنیا بھر میں کرونا وائرس کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے افراد پر مشتمل ایک فہرست ترتیب دی گئی جس میں دنیا بھر سے کرونا وبا کے دوران کام کرنے والے بہادر طبی عملے کو گلوبل ہیروز قرار دیا گیا۔ اس فہرست میں ڈاکٹر سیمی جمالی کا نمبر تیسرا ہے۔ فہرست میں پاکستان، میکسکو، سرینگر، جنوبی افریقہ سمیت دیگر ممالک کے 9 ہیلتھ ورکرز شامل ہیں ڈاکٹر سیمی جمالی 33 سالہ سروس کے بعد 19 اگست 2021ء کو سبکدوش ہو گئیں ، ڈاکٹر سیمی جمالی کو ان کے عزم اور خدمت انسانیت کے جذبے کی بدولت آئرن لیڈی ، بلٹ لیڈی اور بم پروف لیڈی بھی کہا جاتا ہے انہیں 2019ء میں تمغہ امتیاز اور ویمن اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا ڈاکٹر سیمی جمالی کو اکتوبر 2022ء میں اعزازی لیفٹیننٹ کرنل کا بھی درجہ دیا گیا تھا۔

About author