سندھ لوکل گورنمنٹ انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی تقریب حلف برداری 22 مئی کو ہوگی

سندھ لوکل گورنمنٹ انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی تقریب حلف برداری 22 مئی کو ہوگی


اسلام آباد ( اے آئی اے ) سندھ لوکل گورنمنٹ انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی تقریب حلف برداری 22 مئی کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان سے جاری بیان کے مطابق الیکشن کمیشن پاکستان نے مختلف نوٹیفکیشن جاری کئے ہیں جس میں تمام منتخب ارکان سے حلف برداری کی تاریخ 22 مئی 2023 مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ حلف لینے والے افسران کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تمام مخصوص نشستوں کے انتخابات کے لئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن اور الیکشن کا شیڈول بھی جاری کر دیا ہے۔

About author