پاکستان نے حج کوٹہ واپس کر دیا

پاکستان نے حج کوٹہ واپس کر دیا


کراچی ( اے آئی اے ) ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان نے حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کر دیا ہے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق سرکاری اسکیم کا 8 ہزار عازمین کے لیے ملنے والا حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کیا گیا ہے مہنگائی اور ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ سے حج درخواست کم وصول ہوئیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت کم درخواستیں موصول ہونے پرحج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کرنا پڑا ہے۔ ، اگر حج کوٹہ واپس نہ کیا جاتا تو پاکستانی حکومت کو رہائش گاہوں کے کرائے اور دیگر اخراجات کی مد میں 24 ملین ڈالرز اضافی ادا کرنا پڑتے۔

About author