جامعہ بلوچستان کے تیرہ اساتذہ بیرون ملک روپوش ہوگئے

جامعہ بلوچستان کے تیرہ اساتذہ بیرون ملک روپوش ہوگئے


کوئٹہ ( اے آئی اے ) جامعہ بلوچستان کے تیرہ اساتذہ بیرون ملک روپوش ہوگئے تفصیلات کے مطابق جامعہ بلوچستان کے 13 اساتذہ حصول علم کیلئے بیرون ملک جاکر روپوش ہوگئے ہیں باخبر ذرائع کے مطابق روپوش ہونے والے اساتذہ اعلیٰ تعلیم کے لیے بیرون ملک گئے تھے اساتذہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے یونیورسٹی کے اخراجات پر واپس آنے کا بانڈ سائن کر کے گئےتھے، 2008سے 2017تک 65اساتذہ بیرون ملک اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے گئے جبکہ 65 میں سے 13 اساتذہ لوٹ کر وطن واپس نہیں آئے ہیں، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ محکمہ کالجز اور ہائیر ایجوکیشن بلوچستان متعلقہ حکام کی منظوری سے روپوش اساتذہ کے پاس پورٹ منسوخ کرنے اور انھیں واپس لانے کے لیے وفاقی حکومت اور ایف آئی اے سے رابطہ کرئے گا۔

About author